حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو حکومت کی جانب سے مجوزہ 6000 روپے کا
زچگی فائدہ اب صرف ایک بچے کے لئے ملے گا۔ اس سلسلہ میں جلد ہی فیصلہ ہونے
کی توقع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ فنڈ کی کمی کے پیش نظر لیا جارہا
ہے۔ ابھی تک زچگی کا فائدہ دو بچوں کے لئے ملتا تھا۔
انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق حکومت کی خاتون اور بہبود
اطفال کی وزارت زچگی فائدہ کو ایک بچے تک محدود کرنے کی تیاری میں ہے۔
علاوہ ازیں اب تک مرکزی حکومت اس اسکیم کا 60 فیصد فنڈ دیتی تھی، اس کو بھی
کم کرکے 50 فیصد کیا جا سکتا
ہے۔
اسکیم کو ایک بچے تک محدود کرنے کے پیچھے فنڈ کی کمی کی بنیادی وجہ بتائی
جا رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کے لئے جتنا پیسہ
چاہئے 2017-18 کا بجٹ اس سے کافی کم ہے۔
عام بجٹ میں اس اسکیم کو 2700 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس سے ہر سال پیدا
ہونے والے تقریبا 2.6 کروڑ بچوں میں سے 90 لاکھ بچوں کو ہی شامل کیا جا
سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے لئے سالانہ 14512 کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی
ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو زچگی فائدہ کے تحت 6000 روپے دیے جائیں گے۔